Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

About The Book

یہ کتاب انسانی بدن سے متعلق علم طب سے تعلق رکھنے والی اہم کتاب ہے،جس کوحکیم غلام امام نے فارسی زبان میں لکھا تھا، یہ اسی کتاب کاا ردو ترجمہ ہے،بعض جگہوں پر موقعہ اور محل کو مد نظر رکھتے ہوئے، کچھ مفید باتوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، کتاب کا ترجمہ با محاورہ ہے،زبان آسان اور عام فہم ہے، اس کتاب میں ہر مرض کے آسان نسخے بیان کئے گئے ہیں،کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ علم نظری کے حوالے سے ہے، جس کے تحت، امور طبعی، انسانی عمر، ستہ ضروریہ جیسے کہ ہوا اور غذاوغیر ہ، نبض، قار ورہ،براز، تدبیر مسہل، فصد،حجامت،علق ،غلبہ اخلاط اورحفظان صحت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے،جبکہ دوسرا حصہ،علاج صداع یعنی دردِ سر کے علاج کے بارے میں ہے۔طب کےاساتذہ اور طلبہ کے لئے یہ کتاب کافی اہم ہے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More
Speak Now