اردومیں داستانوں کی مضبوط روایت رہی ہے۔ ان داستانوں کا سرا اگرچہ فارسی زبان سے ملتا ہے تاہم ار دو کے داستان نویسوں نے اردو داستان گوئی میں کئی نئے رنگ بھر دیے ۔ داستان ہی آگے چل کر اردومیں ناول و افسانہ کے لیے محرک بنی ۔ ار دو کی کئی داستانیں بہت طویل ہیں جن کا مطالعہ آج کی مصروف ترین زندگی میں بہت مشکل ہے اس لیے ان کو مختصر کیا جانے لگا تو اسی فہرست میں محمد حسن عسکری نے اردو کی مشہور داستا ن ’’طلسم ہوشربا‘‘ کا اختصار پیش کیا ہے ۔ یہ داستان امیر حمزہ کا ہی ایک حصہ ہے جو تقریبا 46 جلدوں پر مشتمل ہے اسی میں سے 9 جلدوں پر داستان ’’طلسم ہوشر با‘‘ ہے ۔یہ ایک تخلیق نہیں بلکہ حیرت کدہ جہاں ہے جہاں مناظر تصور سے پرے سامنے آتے ہیں اور خواہش و خیال کے ساتھ کردار سفر کر تے ہیں، جہاں تہذیب و عقائد کی نیرنگیا ں نظرآتی ہیں اور زبان کا اسر ار و سحر ایسا کہ سب اس کے بہاؤ میں بہتے چلے جائیں ۔یہ داستان اسرار و خواہش کی وسیع دنیا ہے جس کو عصر حاضر کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسا ن ایک گلوبل ولیج میں رہنے لگا جہاں دو ر کے سارے پردے اور معلومات کی ساری رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں ۔ اگر آپ کلاسک زبان سے واقف ہیں تو اصل داستان سے لطف اندو ز ہوںگے، نہیں تو اس کو پڑھ کر مکمل داستان کی جانب ضرور راغب ہوں گے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free