Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Edition Number : 001

Year of Publication : 1982

Pages : 592

intikhab-e-yadgar

About The Book

زیر نظر کتاب "انتخاب یادگار" امیر مینائی کا لکھا ہوا شعرائے رامپور کا تذکرہ ہے، جو نواب کلب علی خان کے ایما پر شائع ہوا۔ انتخاب یادگار کی وجہ تالیف امیر مینائی نے یہ لکھی ہے کہ "ایک دن نواب یوسف علی خاں وائی رام پور کو یہ خیال آیا کہ ایک تذکرہ شعرائے ماضی و حال کا ایسا ہو کے اس سے خاص والی ریاست کے متوطن و متوسل شاعروں کی مختصر کیفیت سخن گوئی کی حقیقت نقش صفحہ روزگار ہوں" اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کے چونکہ یہ تذکرہ امیر مینائی نے نواب کی فرمائش پر لکھا تھا اس لیے مؤلف کو آزادانہ اظہار خیال کا موقع نہ مل سکا کیونکہ بہت سے معمولی شعراء رام پور کے حالات بھی نواب کی سفارش پر امیر نے اس میں شامل کیے۔ پہلے شعراء کی تعداد ٤٧ تھی بعد میں یہ بڑھ کر ساڑھے پانچ سو کے قریب ہو گئی۔

.....Read more
Speak Now