Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Edition Number : 001

Year of Publication : 1977

Pages : 622

iqbal aur maslak-e-tasawwuf

About The Book

اقبال کے تصوف کے حوالے سے کافی اختلافات پایے جاتے ہیں بعض ناقدین کے نزدیک اقبال کا تصوف سے تعلق ہی نہیں ہے بلکہ اقبال نے تو تصوف کو اسلام کی سر زمین پر ایک اجنبی پودا قرار دیا ہے۔ ا س کے بر خلاف دیگر حضرات کے نزدیک اقبال کا نہ صرف تصوف سے تعلق ہے بلکہ اقبال خود بھی ایک صاحب حال صوفی ہیں اور اس کے لیے اقبال کی زندگی ، اقبال کے علمی آثار اور شاعری میں بیسیوں شواہد پیش کیے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ابواللیث صدیقی نے زیر نظر کتاب " اقبال اور مسلک تصوف" میں اقبال کے تصوف سے متعلق مختلف افکار اور متعلقات کو موضوع بنایا ہے۔ مثلاً مولانا روم سے اقبال کا تعلق ،عقل و عشق کا موازنہ ، تصور فقر، اور قرب الٰہ، وغیرہ۔ ڈاکٹر ابوالیث صدیقی نے اس ضخیم کتاب میں نہ صرف اقبال کی شاعری کی روشنی میں ان کے تصوف کو بیان کیا ہے بلکہ ایران و ہند کےتصوف کا پس منظر، ایرانی ،ہندی اور اسلامی تصوف کی تاریخ، ہندو پاک میں تصوف اسلام کی تاریخ ،اقبال کی نظر میں صوفیاء کرام کی عظمت اور تصوف کا نفسیاتی اور فکری پہلو اور علامہ اقبال جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی ہے، اس کے ساتھ ساتھ شروع میں تمہید کے عنوان سے اقبال کے مسلک تصوف کو بڑے ہی عمدہ انداز میں پیش کیا ہے۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now