Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

About The Book

"عشق اللہ"سید پیر محمد شاہ ؒ کی تصنیف ہے جو کہ اپنے زمانے کے بڑے سالک اور ظاہری و باطنی علوم میں یکتا تھے۔اس کتاب میں سلوک کے اہم مسائل جن کا جاننا سالک کے لیے لازمی ہے،نہایت آسان اور شستہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں ۔چونکہ پیر صاحب نے مسائل بیان کرتے ہوئے قرآن و احادیث سے تو استدال کیا تھا تاہم قرآنی آیات یا پھر احادیث کو پورا پورا نقل نہیں کیا تھا ، بلکہ آیات یا حدیث کا شروع کا ٹکڑا نقل کرکے کی آیات کی جانب اشارہ کر دیا تھا ،اس لیے زیر نظر کتاب کا جہاں اصل کتاب کا اردو ترجمہ ہے وہیں اصل کتاب کی شرح کی حیثیت بھی رکھتی ہے ۔مترجم نے اردو میں ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی آیات اور احادیث کو مکمل ذکر کیا ہے۔یہ کتاب بذات خود رہبر کامل کی حیثیت رکھتی ہے۔مزید یہ کہ اس کتاب کے مطالعہ سے مصنف کے علوم ظاہریہ و باطنیہ کا اندازہ بھہ ہوتا ہے۔

.....Read more
Speak Now