حکیم الامت مجد دملت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب نے تمام عمر امت مسلمہ کے لیے اصلاحی کام کیے۔دین ودنیا کا کوئی ایسا گوشہ نہیں جس میں آپ نے اصلاحی تحریریں نہ لکھی ہوں۔ پیش نظر مسلمانوں کی ہدایت و راہ دکھانے کے لیے لکھے گئے اہم اصلاحی مضامین پر مشتمل کتاب ہے۔جس میں حیات المسلمین،تعلیم الدین،جزاالاعمال،فروغ الایمان،حقوق الاسلام، حقوق الوالدین،آداب المعاشرت،اغلاط العلوم،تسہیل قصد السبیل،زارالسعید جیسے اہم دینی موضوعات پر مبنی یہ مضامین عام فہم زبان میں تحریر کیے گیے ہیں۔اس اصلاحی نصاب کے مطالعے سے طلبا و عام قارئین بآسانی راہ ہدایات حاصل کرسکتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets