زیر نظر "جنوبی ہند میں رباعی گوئی" صاحب حیدر آبادی کا رباعی گویوں کا تذکرہ ہے۔ اس تذکرہ میں دکن سے تعلق رکھنے والے رباعی گو شعرا کو جگہ دی گئی ہے۔ دکن میں رباعی گوئی کا ایک ماحول رہا ہے۔ مشہور رباعی گو امجد حیدر آبادی کا تعلق بھی اسی سر زمین سے ہے۔ اس تذکرہ میں سو رباعی گو شعرا کو شامل کیا گیا ہے، شعرا کے نمونہ کلام یعنی رباعیوں پر خصوصی توجہ ہے۔