شاعری جذبات و احساسات کی عکاسی اور واردات قلبی کی مصوری ہے۔جس میں خدائے واحد کی تعریف و توصیف، عشق رسول اللہ ﷺ ،عشق حقیقی اور عشق مجازی کا بیان شاعری کے اہم موضوعات ہیں۔پیش نظر" کیفیات" شاعر میرزا اختیار حسین کی حمد باری تعالیٰ ،نعت گوئی اور منقبتوں کا مجموعہ ہے۔جس میں شاعر کی قلبی کیفیات کا اظہار اللہ کی تعریف وتوصیف، حضور ﷺ کی مداح سرائی اور اولیائے اکرم سے عقیدت کی صورت نمایاں ہوئے ہیں۔