Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

पुस्तक: परिचय

امیر مینائی اردو کے منفرد ترجمان، دبستان لکھنو کے عظیم المرتبت شاعر گذرے ہیں۔انھوں نے اردو اورفارسی زبانوں میں شاعری کی ہے ۔انھیں زبان پر بے پناہ قدرت حاصل ہے۔امیرمینائی بنیادی طورپر غزل کے شاعر ہیں۔مگر انھوں نے دوسری اصناف پر بھی طبع آزمائی کی ہے۔پیش نظر کلام امیر مینائی کا انتخاب ہے۔یہ کلام نازک خیالی ،معنی آفرینی،فصاحت و بلاغت جیسی خوبیوں سے متصف ہے۔ان کے کلام میں تصوف اور اس کے مسائل جیسے موضوعات بھی ملتے ہیں۔وہ جس موضوع پر بھی کہتے ہیں ۔کیف و مستی میں ڈوب کر کہتے ہیں۔امیر مینائی کاکلام نہایت ہی سلیس اور عیوب سے مبرا ہے۔انھوں نے اپنے کلام میں حسن و عشق کے جذبات کی ترجمانی اس طرح کی ہے کہ قارئین متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔قوافی اور الفاظ کی بندش بہت ہی حسین ہے۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए