Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

About The Book

"کلمات الشعراء" فارسی کا مشہور تذکرہ ہے۔ اس تذکرہ میں عہد جہانگیر سے لیکر عالمگیر کے زمانے تک کے فارسی شعرا کو جگہ دی گئی ہے۔ اس تذکرہ کے مصنف محمد افضل سرخوش عالمگیر کے عہد میں گزرے ہیں، انہوں نے اپنے اس تذکرہ میں زیادہ تر ایسے شاعروں کا تذکرہ کیا ہے جو ان کے معاصر تھے، اور جن سے وہ خود ملے ہیں، یہی بات اس تذکرہ کی اہمیت میں اضافہ کرتی ہے۔ اس تذکرے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں بیان ہونے والے شعرا کا تعلق ہندوستان سے ہے یا تو وہ یہاں پر پیدا ہوئے ہوں یا یہاں رہنے لگے ہوں یا پھر وہ ہوں تو ایرانی مگر ان کی شہرت اتنی ہو کہ وہ ہندوستان میں بھی مشہور ہوں۔ یہ تذکرہ کافی مفید اور تاریخی معلومات کا ذخیرہ ہے۔ زیر نظر نسخہ کا تعارف علامہ اقبال نے کراتے ہوئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کو صادق علی دلاروی نے مرتب کیا ہے، اور مقدمہ میں مصنف کے حالات اور نسخوں کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More
Speak Now