زیر مطالعہ سلسہ آصفیہ کی تیسری اشاعت "خزینہ اردو" ہے۔ جس کو جناب مولوی حافظ جلال الدین احمد جعفری نے مرتب کیا ہے۔ اس نصابی کتاب کو حیدرآباد دکن نے تھرڈ فارم کے لیے مقرر کیا تھا۔ اس نصاب میں رباعیات عمر قیام مع شرح و ترجمہ اردو، زبان اردو کی حقیقت، تربیت اطفال، تعلیم کی اہمیت، زمانہ حال، مضمون نویسی، ترقی کے اعلی ذریعہ تجارت، تجارت کااثر اخلاق پر، غزلیات، وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔