تصوف کا لفظ اس طریقہ کاریا اسلوب عمل کےلیےاختیار کیا جاتا ہے،جس پر کوئی صوفی عمل کرتا ہے۔اسلام سے قربت رکھنےوالےصوفی،تصوف کی تعریف ان الفاظ میں کرتےہیں کہ تصوف قرآنی اصطلاح میں تزکیہ نفس،اور حدیث کی اصطلاح میں احسان کو کہتے ہیں۔زیر نظر کتاب میں فلسفہ وحدۃ الوجود کو عام فہم مثالوں سے سمجھایا گیا ہے۔ اور اصلاح باطن اور ترقی سلوک کے وہ اذکار و اشغال اور مراقبے لکھے گئے ہیں جو آج تک سینہ بسینہ کے راز تھے۔ نیز تصوف کے معنی،درجات،صوفیائےاکرام کی تصوف سےدلچسپی،تصوف کےدرجات،مختلف سلسلوں میں صوفیائےاکرام کےتصوف کےمختلف رایج طریقےوغیرہ کاتفصیلی بیان موجود ہے۔تصوف سےدلچسپی رکھنےوالےحضرات کےلیےیہ کتاب نایاب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets