اولیاء اللہ کی بتائی ہوئی تعلیمات دنیا میں ہر جگہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں اور ان کے مزارات آج بھی دنیا کے مختلف ملکوں میں لوگوں کو اپنی جانب مائل کیے ہوئے ہیں۔ ان ہستیوں نے لوگوں کی بھلائی اور ان کی زندگی سہل بنانے کی کوششیں کیں اور اللہ کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچایا۔ زیر نظر کتا ب "خم خانہ تصوف"میں اسی طرح کےستر اولیا ء کرام کا تذکرہ کیا گیا ہے، جس میں ان ستر اولیاء کرام کےحالات زندگی،ان کی خورد و نوشت،رہن سہن،خوراک و عادات،واقعات و حکایات،لذتوں سے پرہیز،مراقبے،ان کے مشاہدے،اوراورادو وظائف،تعلیمات،کشف و کروامات،عبادت و ریاضت،وغیرہ کے ذریعہ ستر برگزیدہ شخصیات کےاحوال نہایت ہی سادہ انداز میں پیش کئے گئے ہیں۔