Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Edition Number : 004

Year of Publication : 1942

Language : Urdu

Pages : 250

khwab-o-khayal

About The Book

منشی پریم چند اردو کے وہ افسانہ نگار ہیں جنہوں نے اردو افسانوں کو طلسماتی اور رومانی فضا سے نکال کر زندگی کی حقیقتوں کا نقیب اور ترجمان بنایا۔۔پریم چند نے افسانہ میں عام انسانی زندگی سے اخذ کیے ہوئے کرداروں کے مطالعہ اور ان کے نفسیاتی تجزیے پر بڑا زور دیا ہے ۔پریم چند نے اردو زبان و ادب اور اس کے سرمایہ فکرکو ایک نئی جہت سے آشنا کیا۔ انھوں نے زندگی اور کائنات کو فکر و نظر کے مروجہ زادیوں سے ہٹ کر ایک نئی سطح سے دیکھا۔ ایک ایسی بلند سطح سے جہاں سے زندگی اور انسانیت کا سمندر کروٹیں لیتا اور ٹھاٹھیں مارتا نظر آتا تھا۔ وہ پہلے ادیب تھے جن کی نظر حیات انسانیت کے انبوہ میں ان مجبور اور بے بس انسانوں تک پہنچی جو قدرت کے دوسرے بے زبان مظاہر کی طرح صدیوں سے گونگے اور بے زبان تھے، پریم چند نے انھیں زبان دی "خواب و خیال " ان کے افسانوں کو مجموعہ ہے جو کہ 1928ء میں شائع ہوا اس مجموعے میں 14 افسانے شامل ہیں۔

.....Read more
Speak Now