Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

kulliyat-e-akbar allahabadi

Part-002

Language : Urdu

Pages : 266

kulliyat-e-akbar allahabadi

About The Book

ظرافت اور طنز سے بھرے اشعار کے لئے مشہور، مشرقی تہذیب کے رسیا اور مغربی تہذیب کی اندھی تقلید کے مخالف ،اکبر الہ آبادی نے اپنی شاعری کا آغاز سنجیدہ شاعری سے کیا۔ پھر طنزیہ اور مزاحیہ اسلوب اختیار کیا اور اس میں اپنا وہ مقام بنا لیا کہ ان کی سنجیدہ شاعری کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھی اور وہ طنزیہ اور مزاحیہ شاعر کی حیثیت سے مشہور ہو گئے۔ اکبر نے اپنی شاعری میں معاشرے کے ان رویوں اورخیالات پر طنزیہ و مزاحیہ انداز میں اظہار خیال کیا جن میں توازن نہیں تھا۔ انہوں نے اس پر زور دیا کہ ہمیں اپنے مذہب ، اپنی تہذیب اور قدروں کی بنیاد پر ترقی کرنی چاہیئے۔اکبر کی شاعری میں وہ بات زیادہ اہم ہوتی ہے جو شعر کے پس منظر میں ہوتی ہے اسی لئے ان کی شاعری کے اصل معنی تک رسائی مشکل سے ہو پاتی ہے۔ انکی شاعری زیادہ تر چھوٹے چھوٹے قطعوں ، نظموں ، رباعیوں اور مفرد اشعار پر مشتمل ہے۔ لیکن وہ اکثر ایسے شعر تراشتے ہیں جو نشتر کی طرح دلوں میں چبھتے ہیں۔ اکثر یہ اشعار اور قطعے دماغ میں ہیجان برپا کر دیتے ہیں اور ایک وسیع منظر سامنے لا کر کھڑا کر دیتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب اکبر الہ آبادی کی کلیات ہے جس میں ان کا سنجیدہ و مزاحیہ تمام کلام موجود ہے، جو کئی حصوں پر مشتمل ہے۔ زیر نطر کلیات کا دوسرا حصہ ہے۔

.....Read more
Speak Now