مرزا اسداللہ غالب جس طرح اردو شاعری میں غالب ہیں ،اس طرح فارسی زبان میں بھی انھوں نے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔غالب کی فارسی تصانیف میں پنج آھنگ،مہرنیمروز، دستنبوی ،قاطع برہان،درفش کاونی،کلیات نظم،مثنوی،ابر گہر بار،سبد چین،سبد باغ دودر شامل ہیں۔غالب کو ابتد اسے ہی فارسی شعرا بیدل،ظہوری سے دلچسپی تھی۔ان شعرا کے کلام سے مستفید ہوکر غالب نے بھی فارسی میں شاعری کا آغاز کیا۔ابتد امیں اسد تخلص کیا پھر غالبؔ۔ زیرنظر غالب کا فارسی کلیات ہے۔ جس کو سید تقی عابدی نے دو جلدوں میں نہایت اہتمام سے مرتب کیا ہے۔ پہلی جلد میں تمام غزلیات کے علاوہ حمد، مناجات، نعت، منقبت، نوحہ اور دعا کو شامل کیا ہے جبکہ دوسری جلد میں رباعیات، قطعات، تاریخی قطعات، قصائد اور مثنویات کو شامل کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free