Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

kulliyat-e-khwaja haidar ali aatish

Year of Publication : 1852

Pages : 293

kulliyat-e-khwaja haidar ali aatish

About The Book

حضرت خواجہ حیدر آتش کا شمار دبستان دلی اور لکھنو کے عظیم شعرا میں ہوتا ہے۔جنھوں نے اپنی خداداد صلاحتیوں اور فکر و فن کے باعث اہل ادب کو متاثر کیا۔اپنی شاعری سے اردو ادب کی بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔پیش نظر"کلیات خواجہ حیدر علی آتش" ہے۔ جس میں ان کے فکر و فن کے نظریات غزلوں کی صورت ترشے ہوئے لفظوں میں قارئین کو متوجہ کرتے ہیں۔ آتش نے اپنے کلام میں انسانی اقدار کی سربلندی، اخلاقی مسائل ،درد مندی اور علم تصوف کے موضوعات کو شاعرانہ پیرائیہ میں ڈھالا ہے۔ان کی غزلوں کا سب سے اہم عنصر عشق ہے۔چاہے وہ عشق مجازی ہو یا عشق حقیقی،آتش نے اس موضوع کو فنی چابکدستی سے غزلوں میں پیش کیاہے۔ان کا کلام فقیرانہ زندگی اور سادگی کا عکاس ہے ۔اس کے علاوہ کلام آتش میں دنیا کی فنا، پذیرئی، ترک دنیا،توکل ،معرفت اور قناعت کا صوفیانہ اور فلسفیانہ بیان بھی ملتا ہے۔

.....Read more
Speak Now