Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Year of Publication : 1958

Pages : 1431

kulliyat-e-meer

About The Book

زیر نظر "کلیات میر" ڈاکٹر عبادت بریلوی کی مرتب کردہ ڈیڑھ ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ جس کی تدوین ڈاکٹر عبادت بریلوی نے سابقہ مطبوعہ نسخوں کو سامنے رکھ کرکی ہے۔ اس لیے یہ نسخہ اس سے قبل شائع ہونے والے تمام نسخوں سے مختلف ہے۔ جس میں میر صاحب کا تقریبا سارا کلام موجود ہے۔ یہ کلیات اس اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس سے قبل 'کلیات میر' اس طرح مکمل صورت میں شائع نہیں ہوئی تھی۔ مرتب نے مکمل کوشش کی ہے کہ میر کا تمام مطبوعہ اور غیر مطبوعہ اردو کلام نئی ترتیب اور صحت کے ساتھ کلیات میں یکجا ہوجائے، اس کوشش میں مرتب کامیاب بھی نظر آتے ہیں۔ میر کی مراثی اور تین مثنویوں کے ساتھ ایک مبسوط مستند مقدمہ بھی شامل کلیات ہے۔ جو کتاب کی وقعت کو بڑھارہا ہے۔ اس مقدمہ میں میر کی زندگی کے حالات، ان کی شخصیت، تصانیف اور فن کی ساری تفصیلات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کا مطالعہ قارئین کو شہنشاہ غزل کے حالات زندگی اور کلام کے سوزو گداز، نشتریت، دلی اور دل کے غم کوشدت سے محسوس کرائے گا۔ کلیات کے مشمولات کی ترتیب کچھ اس طرح ہے، سب سے پہلے پیش لفظ اور مقدمہ پھر دیوان اول سے دیوان ششم تک کی غزلیات ہیں، اس کے بعد مثنویات، مراثی، سلام، مسدس، مخمس اور دیگر اصناف سخن وغیرہ اور آخر میں اشاریہ کتب شامل ہے۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now