Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

संस्करण संख्या : 001

प्रकाशन वर्ष : 1986

पृष्ठ : 374

kulliyat-e-shah naseer

पुस्तक: परिचय

شاہ نصیر کا شمار اپنے عہد کے ممتاز شعرا اور دہلی کے نامور اساتذہ میں ہوتا ہے۔ان کا تعلق ایک خانوادہ تصوف سے ہونے کے باوجود شعر وسخن سے کافی زیادہ دلچسپی تھی۔ان کی شاعری کا زمانہ اردو شعر ادب کی تاریخ کے اس دور سے تعلق رکھتا ہے جس وقت معنی سے زیادہ صورت اور معیار سے زیادہ مقدار کی اہمیت پر زیادہ زور دیا جا رہا تھا۔دہلی کے علاوہ بعض دوسرے شہروں میں بھی مشاعرے عام ہوچکے تھے۔مقامی اور غیر مقامی طور پر گروہ بندیاں بنتی جارہی تھیں۔بحور اوزان سے واقفیت اور الفاظ و محاوارت پر قدرت کو کمال استادی اور معیار شاعری سمجھا جانے لگا تھا ۔شاہ نصیر کے شعور و شعر کا مطالعہ ان کے عہد کے اسی ادبی میلان اورشاعرانہ افتاد مزاج کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جا نا چاہئے۔ "کلیات شاہ نصیر" ان کے تین قلمی نسخوں ،دو قلمی انتخابات اور دو مطبوعہ نسخوں کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ جس کو ایک طویل مبسوط مقدمہ کے ساتھ تنویر احمد علوی نے چار جلدوں میں ترتیب دیا ہے۔ پہلی، دوسری اور تیسری جلد میں ردیف وار غزلیں ہیں جبکہ چوتھی جلد میں قصائد اور قطعات و رباعیات ہیں۔ ابتد امیں شاہ نصیر کی سوانح حیات اور آخر میں معلوماتی حواشی بھی شامل ہیں۔ زیر نظر جلد سوم ہے۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए