خواجہ حسن نظامی اردوکے معروف انشا پرداز ہیں۔انھوں نے ہر صنف ادب میں طبع آزمائی کی ہے۔لیکن ادب میں وہ بحیثیت انشائیہ نگار اور طنز و مزاح نگار نمایاں مقام رکھتے ہیں۔انھوں نے سفر نامے اور آپ بیتی بھی لکھی ہیں۔زیر مطالعہ ان کی تصنیف کردہ آپ بیتی" لاہوتی" ہے۔ جس میں خواجہ حسن نظامی نے سچائی اور دیانت داری سے اپنے زندگی کے نشیب و فراز ،اچھے برے حالات اور واقعات کو قلمبند کیاہے۔ یہ آپ بیتی اہل ادب میں اپنے دلچسپ اسلوب اور حقائق کےساتھ مقبول ہوئی اور کئی بار شائع ہوچکی ہے۔