معراج العاشقین ایسا ہدایت نامہ ہے جس میں کثرت سے خواجہ صاحب کے ملفوظات اور آپ کے وعظ اور اذکار کے حالات درج ہیں۔ حالانکہ یہ موضوع زیر بحث ہے کہ معراج العاشقین خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی تصنیف ہے یا نہیں۔ بہرحال اسے اردو نثر کی پہلی نثری کتاب مانا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب "معراج العاشقین کا مصنف" ڈاکٹر حفیظ قتیل کی کتاب ہے جس میں انہوں نے تمام ذرائع اور شواہد سے "معراج العاشقین" کے اصل مصنف تک رسائی کی کوشش کی ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا کہ یہ موضوع زیر بحث ہے کہ معراج العاشقین خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی تصنیف ہے یا نہیں۔ لیکن چونکہ پہلے پہل مولوی عبد الحق نے اس کتاب کو دریافت کیا تھا اور اس پر مقدمہ لکھ کر یہ ثابت کیا تھا کہ یہ خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی ہی تصنیف ہے اس لئے تمام اردو والوں نے اس کو آنکھ بند کرکے تسلیم کرلیا تھا۔ لیکن کئی محققین نے اپنے دلائل سے اس کے خلاف ثابت کیا ہے۔ انہیں میں زیر نظر کتاب کے مصنف بھی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets