"مجمع النفائس" بارہویں صدی ہجری کے فارسی گو شعرا کا نہایت ہی اہم تذکرہ ہے جسے سراج الدین علی خان آرزو نے تحریر کیا ہے جو اردو اور فارسی زبان میں شاعری کرتے تھے۔ آرزو بہترین شاعر اور نثر نگار تھے انہوں نے اردو فارسی مین بہت سے اشعار کہے ہیں۔ ان کی مثنوی محمود و ایاز نہایت ہی معروف مثنوی ہے جو انہوں نے زلالی کی حسن و عشق کے جواب میں کہی ہے اس کے علاوہ بھی کئی مثنویاں کہیں ہے۔ یہ تذکرہ اپنے عہد کے دیگر تذکروں میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تذکرہ عابد رضا بیدار نے مرتب کیا ہے۔ مرتب نے پیشگفتار کے تحت تذکرہ کے خطی نسخوں اور دیگر باتوں کی وضاحت کی ہے۔