Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Author : Khwaja Nizamuddin Auliya

Edition Number : 004

Year of Publication : 1906

Pages : 330

majmua-e-malfoozat-e-khwajagan-e-chisht urdu

About The Book

یہ کتاب چند فصلوں پر منقسم ہے، جس میں خواجگان چشت کے لکھے گئے ملفوظات کو یکجا کر دیا گیا ہے اور ان کے محاسن پر گفتگو کی گئی ہے۔یہ کتاب پانچ حصوں میں منقسم ہے جس کے ساتھ میں ایک دیباچہ درج کیا گیا ہے جو مترجم نے لکھا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب پر ایک مقدمہ ہے جس میں اولیاء اللہ کے ذکر و اذکار کو بیان کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ عثمان ہارونی کے احوال کے بیان میں ہے ، اس کی دوسری فصل انیس الارواح کے سلسلے میں ہے جو ایک بہترین ملفوظ ہے۔ دوسرا حصہ دو فصلوں پر منقسم ہے جس میں پہلے خواجہ معین الدین حسن سجزی کے احوال بیان کئے گئے ہیں اس کے بعد دلیل العارفین جو کہ معین الدین چشتی کے ملفوظات ہیں اورجسے بختیار کاکی نے جمع کیا ہے ، پر بات کی گئی ہے۔ تیسرا حصہ فوائد السالکین پر بحث کرتا ہے جو بختیار کاکی اوشی کے ملفوظات جمع کئے گئے ہیں جسے فرید الدین گنج شکر نے جمع کیا ہے۔ چوتھے حصے میں راحت القلوب پر بات کی گئی ہے۔ پانچواں حصہ راحت القلوب جسے امیر خسرو نے جمع کیا ہے جو کہ نظام الدین اولیا کے ملفوظات ہیں، پر بات کی گئی ہے۔ مترجم نے بیچ بیچ میں اپنی طرف سے مزید اضافے کئے ہیں۔ کتاب اولیا اللہ کے ملفوظات کا بہترین سنگم ہے۔

.....Read more
Speak Now