زیر نظر اردو ، ہندی اور فارسی کی غزلوں کا وہ مجموعہ ہے جو صوفیہ کی محافل سمع میں گائی جاتی ہیں اور جسے سن کر صوفیہ بے خودی کے عالم میں چلے جاتے ہیں اور رقص و وجد کی حالت طاری ہو جاتی ہے۔ قول و قوالی گانے والے کی ذات پر محمول ہوتا ہے کہ وہ اسے کس رنگ و راگ میں گاکر سامع کو مسحور کرتا ہے۔