امام احمد رضا خان بیسویں صدی عیسوی کے مجدد ، نامور حنفی فقہیہ ، محدث ، اصولی ، نعت گو شاعر ، علوم نقلیہ وعقلیہ کے ماہر ، سلسلہ قادریہ کے شیخ ، عربی ، فارسی اور اردو کی کثیر کتابوں کے مصنف تھے۔زیر نظر کتاب" ملفوظات اعلیٰ حضرت "بی ایم شفیع اللہ کی مرتب کردہ کتاب ہے ۔اس مختصر سی کتاب میں اعلی حضرت ؒ کے کی بہت سی نادر اور علمی تصانیف سے ایسی باتیں چنی گئی ہیں جو قوم و ملت کی اصلاح و تربیت اور ارشاد وتبلیغ میں اچھا کردار ادا کریں ۔