Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

man mela

Miyan Mohammad Bakhsh Ke Kalam Ka Manzoom Urdu Tarjuma

Year of Publication : 1980

Pages : 388

man mela

About The Book

یہ مجموعہ پنجابی زبان کی ایک نہات اہم اور بڑی مقبول مثنوی " سیف الملوک " کا اردو منظوم ترجمہ ہے ۔ یہ ابیات حضرت میاں محمد بخش کی مثنوی سیف الملوک جو کہ مخطوطات کی شکل میں ہیں ،سے لیے گئے ہیں ۔ اس میں ایسے اشعار و ابیات ہیں جو ہمارے گردو پیش کی زندگی میں دھڑکنوں کی طرح پھیلے ہوئے ہیں ۔ جموں و کشمیر اور پوٹھوار کے بڑے بڑے قدیم میلوں ، نیزہ اندازی کے مظاہروں ، کبڈی کے بین الاضلاعی مقابلوں اور بیلوں کی انعامی ہل دوڑوں میں اس مثنوی کے اشعار و ابیات پڑھے جاتے تھے۔ یہی نہیں محراب و منبر ،مشائخ کی درگاہوں اور فقیروں کے آستانوں پر بھی ان اشعار کو پڑھے جاتے تھے۔ کتاب میں ابیات اور نظموں پر عنوان لگا کر قارئین کو پیش کیے گئے ہیں۔ آخر کتاب میں ایک ضعیف العمر شخص کی تصویر ہے ۔ یہ تصویر منشی سواریا خان کی ہے جو حضرت میاں محمد بخش کی صحبت میں عرصہ تک رہے اور مجموعہ کے لکھے جانے تک باحیات تھے۔ انہوں نے اصل متن کو سمجھنے میں مترجم کی بہت مدد کی۔

.....Read more

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
Speak Now