زیر نظر "مشائخ ہوشیار پور" عطاء اللہ ساگر وارثی کا تذکرہ ہے۔ ہوشیار پور کے مشائخ کے احوال پر مشتمل یہ تذکرہ نہ صرف سوانحی ہے بلکہ سماجی، سیاسی، اجتماعی، تہذیبی و تمدنی احوال بھی بیان کرتا ہے۔ اس تذکرہ کے پہلے باب میں مصنف نے ہوشیارپور کے تہذیبی و ثقافتی اور جغرافیائی احوال بیان کئے ہیں اور دوسرے میں اس کی تاریخی حیثیت کو بیان کیا۔ اس کے تیسرے باب میں مشائخ ہوشیارپور کا ذکر نہایت ہی تفصیل سے کیا گیا ہے۔ اس مشائخ میں زیادہ تر کا تعلق تصوف سے ہے۔