مولانا رومی کی یہ مثنوی مشہورومعروف ہے۔جو مثنوی مولوی معنوی سے بھی معروف ہے۔اس کتاب نے مولانا کے نام کوآج تک زندہ رکھا ہے۔اس تصنیف کی شہرت نے ایران کے تما م تصانیف کوپیچھے چھوڑدیا ہے۔یہ مثنوی فارسی کوایسی مقبولیت نصیب ہوئی۔جو شاید ہی کسی اور تصنیف کو ہوئی ہو۔اس کتاب میں مثنوی میں استعمال ہوئی اصطلاحات و عبارت کو اردو ترجمہ و حواشی کا جامہ پہنایا گیا ہے۔ نیز تسہیل و وضاحت سے مطالب کو پیش کیا گیا ہے،جس سے مثنوی میں بیان ہوئےواقعات کو سمجھنے میں آسانی ہورہی ہے۔اس مثنوی میں تصوف اورعشق الہی کے جملہ موضوعات کو انتہائی سادگی رواں اورعام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔عشق الہی اورمعرفت کے انتہائی پیچیدہ و مشکل نکات کو سلجھانے کے لیے مولانا نے سبق آموز حکایات،قصے اور کہانیاں کی مدد لی ہے۔جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس کی سند قرآن و حدیث سے دی جاتی ہے۔آٹھ سو سال گزرنے کے بعد بھی اس کی اہمیت وافادیت میں کوئی کمی واقع نہیں آئی۔