یہ صوفیہ کرام کا تذکرہ ہے جس میں کبار صوفیہ کے حالات زندگی اور ان کی کرامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان کے پوشیدہ اسرار کو واضح کیا گیا ہے اور ان سے متعلق صوفیہ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ نہایت ہی اہم تصنیف ہے جو حسن نطامی کی سرپرستی میں شائع ہوئی ہے۔ یہ ایک ایسی جامع کتاب ہے جس میں اسلام کی گیارہ طویل صدیوں اولیا اکرام کے حالات، نظریات، منازل و مقامات اور ملفوظات بڑے ہی شرح و بسط کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں۔ نیز اس کتاب میں تصوف کا مطالعہ براہ راست آنحضرت کی حیات طیبہ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ ہر چیز کو قران و حدیث کی تعلیمات کے مطابق بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو تذکرہ صوفیا کے اولین اردو ترجمہ کا درجہ حاصل ہے۔