"سلطان الہند" اور " نائب رسول فی الہند" جیسے القاب سے ملقب شخصیت کی حیات پر کچھ لکھنا کار آسان نہیں کیوں کہ یہ وہ شخصیت ہے جسے عوام سے لیکر خواص تک سب ہی لوگ مانتے اور جانتے ہین۔ خواجہ ء خواجگان خواجہ معین الدین چشتی کی حیات پر لکھی گئی یہ ایک بہترین کتاب ہے جسے پرھنا فائدہ سے خالی نہیں۔ اگر یوں کہا جائے کہ ہندوستان میں صوفیوں کا جو جم غفیر نظر آرہا ہے وہ خواجہ صاحب کی ہی دین ہے تو غلط نہیں۔ یہ کتاب پانچ حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں آپ کی ولادت اور قرابت داریاں کا بیان ہے۔ دوسرے حصے میں آپ کی سیرت کا واضح کیا گیا ہے۔ تیسرے حصے میں آپ کے کشف و کرامات کا ذکر ہے۔ چوتھے حصے میں عمارات درگاہ شریف کی معلومات ہیں جبکہ آخری حصے میں نذر عقیدت ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free