Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

mukammal guldasta-e-hazrat mohsin kakorvi

Edition Number : 001

Year of Publication : 1924

Pages : 48

mukammal guldasta-e-hazrat mohsin kakorvi

About The Book

محسن کاکوروی اردو نعتیہ قصیدہ نگاری کے باب میں خاص اہمیت کے حامل شاعر ہیں۔ محسن کا کمال یہ ہے کہ وہ عقیدت ومحبت کا اظہار کرتے ہوئے قوتِ متخیلہ کو کام میں لاتے ہیں۔ ان کا مشہورنعتیہ قصیدہ 'سمت کاشی سے چلا جانب متھرا بادل' اسی نوع کا قصیدہ ہے۔ جس میں انھوں نے دوتہذیبوں کوپیش کیا ہے ۔ایک طرف کفر و شرک کا زور دکھایا ہے اور دوسری طرف اسلام کا غلبہ جس انداز سے یہ قصیدہ کہا گیا ہے وہ بڑانرالا ہے۔ اس قصیدہ میں ضدین کا اجتماع ہے۔ اسی طرح 'سراپائے رسول اکرم' کے زیرِ عنوان سے محسن کاکوری کا مسدس اردو کی نعتیہ شاعری ہی میں نہیں بلکہ پوری اردو شاعری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ پیش نظر محسن کاکوروی کا نعتیہ کلام بعنوان " مکمل گلدستہ حضرت محسن کاکوروی" ہے۔ جس میں مذکورہ خصوصیات کے حامل مشہور لامیہ قصیدہ 'مدیح خیر المرسلین' اور 'سراپائے رسول اکرم' کے علاوہ مثنوی صبح تجلی، نعتیہ رباعیات، اور نظم دل افروز شامل ہے۔

.....Read more

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
Speak Now