مکتا بائی مرہٹی زبان کی ایک معروف صوفی شاعرہ ہیں ان کے مجموعہ کلام کو اردو کا جامہ پہنایا گیا ہے۔ ان کی شاعری میں جو سادگی ، اثرانگیزی ، صداقت اور طرفگی ہے اس سے لطف اٹھائے بغیر کوئی قاری نہیں رہ سکتا وہ الگ بات ہے کہ ترجمہ اصل سے دور ہو جاتا ہے مگر اس کی چاشنی اور لطافت کی خوشبو سے بالکل خالی بھی نہیں ہوتا اس لئے اس ترجمہ کو پڑھ کر ہمیں ان کی شاعری اور ان کے خیالات سے آگہی ضرور حاصل کرنا چاہئے۔ مترجم نے مکتا بائی کے فکر و تصوف کو نہ صرف اردو قالب عطا کیا بلکہ ان کے مذہبی اور اخلاقی خیالات کا موازنہ اسلامی تصوف سے بھی کیا ہے۔ نیز ان کی حیات کے گوشوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔