"طلسم ہوش ربا" اردو کے داستانوی ادب میں ایک معروف و مقبول کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔اور قصہ گوئی کا ایک نادر ترین نمونہ ہے۔ یہ داستانِ امیر حمزہ کا حصہ ہے جس کی لگ بھگ 46 جلدیں اور کم و بیش دس ہزار صفحات ہیں،اس داستان میں مافوق الفطرت مناظر، ساحرانہ کمالات، دیوزادوں اور پریوں کی داستان ہیں۔ زیر نظر کتاب "مقدمہ طلسم ہوشربا" میں اردو ادب کے ان مایہ ناز ادیبوں کے نظریات کو شامل کیا گیا ہے۔ جن مایہ ناز ادیبوں نے طلسم ہوشربا پر پر اپنے خیالات پیش کئے تھے ان خیالات کو اس مقدمہ میں پیش کرکے باقاعدہ کتابی شکل دے دی گئی ہے تاکہ قاری کے سامنے طلسم ہوشربا کی ادبی، سماجی اور داستانی اہمیت سامنے آسکے۔