اس کتاب کا اصل متن فارسی میں ہے جس کی ترتیب و اردو ترجمہ کا کام اردو زبان کے ممتاز ادیب اور نور الحسن انصاری نے کیا ہے ۔اس کتاب میں اٹھارھویں صدی عیسوی کی دلی کی سماجی ، سیاسی ، ادبی ، خانقاہی اور تہذیبی زندگی کی معلومات فراہم کی گئی ہے ۔ یہ مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کر چھپ چکی ہے ۔اس نئے ایڈیشن کے مقدمے میں اٹھارھویں صدی عیسوی کے سیاسی ، سماجی اور تہذیبی حالات کا بھرپور جائزہ پیش کیا گیا ہے اور مصنف کی مختصر سوانح پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب کی ترتیب میں پہلے فارسی متن کو لیا گیا ہے اور پھر ان سب کا ترجمہ ایک ساتھ دیا گیا ہے۔ اس طرح کوئی صرف اردو کو ہی پڑھنا چاہے تو اسے فارسی متن کی قرائت کی چنداں ضرورت باقی نہ رہے گی۔ کتاب کے آخر میں اشاریہ پیش کردیا گیا ہے۔