Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Year of Publication : 1965

Pages : 159

mutala-e-sauda

About The Book

سودا ایک قادر الکلام شاعر تھے انھوں نے غزل بھی کہی اور اس میں ان کاایک اہم مقام ہے۔سودا نے مروجہ شعری رنگوں کو کامیابی سے نبھایا ہے،سنگلاخ زمینوں میں شعر کہنا، مشکل قافیوں اور ردیفوں کو باندھنا،صنائع بدائع کا فنکارانہ استعمال ان کی غزلوں کا خاصہ ہے۔اس کے علاوہ شوکت الفاظ و خیال ،لہجے کی بلند آہنگی جیسی قصیدے کی خصوصیات ان کی غزلوں کو منفرد بناتی ہیں۔ان کے کلام میں عشق و محبت ،ہجر ووصال ،داخلیت اور خارجیت کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ پیش نظر ان کے کلام کامختصر سا مطالعہ ہے۔جس میں ابتدا میں سودا ؔ کے حالات زندگی بیان کیے ہیں اور ان کے کلام میں بعض نئے گوشوں کو منور کرنے کی سعی کی گئی ہے۔جو سودا شناسی میں معاون ہے۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now