Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Edition Number : 001

Year of Publication : 1989

Pages : 266

naqd-e-malfoozat

About The Book

برصغیر ہندو پاک میں اشاعت اسلام کے لیے صوفیا اکرام کا کردار بھی بہت اہم تسلیم کیا جاتا ہے ۔ محمد بن قاسم کے سندھ کو فتح کرنے اور محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں کے ساتھ ہی بزرگان دین اور صوفیا اکرام کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ جن میں میر سید علی ہمدانی،حضرت سید عون قطب شاہ علوی البغدادی،عبداللہ شاہ غازی، داتا گنج بخش ہجویری، ضیغم الدین محمد رزاق علی گیلانی، شاہ رکن عالم، خواجہ معین الدین چشتی، سلطان سخی سرور، خواجہ قطب الدین بختیار کاکی، بابا فرید گنج شکر، مخدوم علاؤ الدین صابر، شیخ نظام الدین اولیاء، شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے علاوہ دیگر بے شمار ہستیاں شامل ہیں۔ ان صوفیا کے حسن اخلاق اور تبلیغ دین کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ "نقد ملفوظات" اسلامی تصوف اور برصغیرصوفیاء کرام کے حالات و واقعات اور ملفوظات پر مشتمل چند مضامین کا تحقیقی و تنقیدی مجموعہ ہے ، اس کتاب کو پروفیسر نثار احمد فاروقی نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے اسلامی تصوف اور بر صغیر کے اہم اہم صوفیاء کی سیرۃ و سوانح اور ملفوظات کو اس انداز سے پیش کیا ہے کہ ان بزرگان دین شخصیت قاری کے سامنے واضح انداز میں آجائے۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now