امیر خسرو کو اردو زبان و ادب کا موجد مانا جاتا ہے۔ اس لئے اردو شعرا نے ان کی مدح سرائی میں کچھ نہ کچھ ضرور کہا ہے ۔ کسی نے انہیں اپنا استاد کہا ہے تو کسی نے اپنا روحانی پیشوا۔ فارسی کے شعرا نے بھی خسرو کی شاعری کو سراہا ہے اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں اردو شعرا کے اس کلام کو پیش کیا گیا ہے جو امیر خسرو کی شان میں کہا گیا ہے ۔ نہایت ہی خوبصورت نطرانہ ہے ادب کے طالب علم کے لئے یہ ایک بیش قیمتی تحفہ ہے۔