زیرتبصرہ کتاب، قرۃ العین حیدر کے حوالے سے ان مقالوں کو جمع کیا ہے جو مقالے قرۃ العین حیدر شخصیت اور فن کے عنوان پر منعقدہ سیمنار میں پڑھے گئے تھے، انھیں مقالوں کو جمع کرکے کتابی شکل میں پیش کیا ہے ،اس کتاب کوترتیب دیتے ہوئے دوحصو ں میں تقسیم کیا گیاہے، پہلے حصےمیں وہ مضامین شامل ہیں جوقرۃ العین حیدرکی شخصیت سےمتعلق ہیں جبکہ دوسرے حصے میں شامل مضامین ان کے فن کے حوالے سے ہیں ،اس کتاب میں بیس مقالے شامل کئے گئے ہیں یہ مقالے اپنے تنوع کے اعتبار سے عینی کی شخصیت و فن کی مختلف جہتوں کو اُجاگر کرتے ہیں،یہ کتاب عینی شناسی میں حوالے کی کتاب کا درجہ رکھتی ہے۔