Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Author : Ibrahim Bijapuri

Publisher : Matba Sibaghatullahi Raipur

Year of Publication : 1896

Pages : 299

rauzat-ul-auliya-e-bijapur

About The Book

انبیا کرام، اصحاب کرام اور تابعین تبع تابعین، خلفائے راشدین کے بعد اشاعت اسلام کی ذمہ داری اولیاء اللہ نے نبھائی۔ ان ہستیوں کے نام اور ان کی بتائی ہوئی تعلیمات دنیا میں ہر جگہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں اور ان کے مزارات آج بھی دنیا کے مختلف ملکوں میں لوگوں کو اپنی جانب مائل کیے ہوئے ہیں۔ ان ہستیوں نے تو لوگوں کی بھلائی اور ان کی زندگی سہل بنانے کی کوششیں کیں اور اللہ کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچایا،زیر نظر کتاب انھیں برگزیدہ ہستیوں کے احوال و کوائف کی ایک کڑی ہے، جس میں بیجاپور کے اولیاء اللہ کا تذکرہ موجود، یہ کتاب در اصل "روضتہ اولیاء" کا اردو ترجمہ ہے، اصل کتاب فارسی میں ہے جس کا اردو ترجمہ شاہ سیف اللہ نے کرکے بیجارپور کے اولیاء اللہ کے احوال و کوائف کا تذکرہ کر کے ان پاکیزہ روحوں کو لوگوں میں زندہ کر دیا، یہ کتاب صرف اصل کتاب کا ترجمہ ہی نہیں ہے بلکہ ترجمہ کرتے وقت جن جن چیزوں کی تحقیق ممکن ہو سکی ان کی تحقیق خود مترجم نے کی، اس کے بعد میں اس کو تحریر کیا، چنانچہ جو چیزیں اصل کتاب میں نہیں تھیں اور مترجم نے ان کی تحقیق پیش کی ہے ان باتوں کو لفظ مترجم کے تحت لکھ دیا گیا ہے۔

.....Read more
Speak Now