Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

rauzat-ul-auliya

Nafhat-ul-Asfaya

Year of Publication : 1921

Language : Urdu

Pages : 169

rauzat-ul-auliya

About The Book

برصغیر میں اسلام کی اشاعت میں اولیائے اکرم کا اہم کردار رہا ہے۔ان برزگان دین نے نہ صرف عوام الناس کو مذہب اسلام سے روشناس کرایا بلکہ احکام خداواندی اور احکام رسول اللہ ﷺ سمجھانے کے لیے عوامی زبان میں عوام سے خطاب بھی کیا اور مختصر رسالے بھی تحریر کیے۔ان بزرگان دین کی تعلیمی ،تہذیبی ،مذہبی اور ملی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔سارے عالم میں دین اسلام کی اشاعت و فروغ کے سلسلے میں ان کی خدمات لائق تحسین و قابل تقلید ہیں۔زیر نظر کتاب ان ہی برگزیدہ ہستیوں کے احوال و کوائف پر مبنی ہے۔جس میں اولیائے اللہ کا تذکرہ موجود ہے۔یہ کتاب دراصل فارسی کتاب کا ترجمہ ہے۔جسے محمد عبدالمجید صاحب نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔جس میں حضرت خواجہ برہان الدین ؒ،حضرت شاہ منتخب الدین ؒ ،حضرت شاہ راجو قتال ؒ حضرت خواجہ بندی نوازؒ ،حضرت نصیر الدین ؒ وغیرہ جیسے اعلی مرتبت بزرگان دین کا تذکرہ موجود ہے۔اس طرح یہ کتاب ملک وقوم اور دین ومذہب کی اشاعت و فروغ میں بزرگان دین و شاہان اسلام کی خدمات اور ان کےمختصر حالات کا تذکرہ ہے۔ جو شایقین احوال و عارفین باکمال سے رغبت رکھنے والوں کے لیے مفید و معلوماتی ہے۔

.....Read more
Speak Now