سائیں بلھے شاہ جن کو بلھے شاہ قادری بھی کہا جاتا ہے۔آپ کی پاکیزہ طرز زندگی اور اعلی درجے کی روحانی رسائی کے سبب ہندو مسلمان سکھ وغیرہ آپ سے یکساں محبت کرتے ہیں ۔ علما اور درویش آپ کو "شیخ ہر دو عالم" مرد حقانی پوشیدہ رازوں کا محرم وغیرہ کئی قابل عزت خطابات سے نوازتے ہیں ۔ آپ کو پنجاب کا سب سے بڑا صوفی شاعر کہا گیا ہے۔ آپ کے کلام کو صوفی کلام کی چوٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ آپ کی شخصیت اور آپ کے کلام کے کئی پہلوؤں کا موازنہ عظیم صوفی فقرا مولانا روم و شمس تبریز وغیرہ سےکیا جاتا ہے ۔ آپ کے کلام اور شخصیت کو خلوص و عقیدت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔زیر نظر کتاب میں بلھے شاہ کا کلام پیش کیا گیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ شروع میں بلھے شاہ کا سوانحی خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے۔