بابا ساون سنگھ نے پینتالیس سال تک جو اپدیش دئے ہیں وہ اب کتاب کی شکل میں دنیا کے سامنے ہیں۔ یہ اپدیش تقریبا سات حصوں پر مشتمل ہیں۔ ان پدیشوں کو پنجابی سے اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔ بابا ساون سنگھ کے نایاب ارشادات سے معلوم پڑتا ہے کہ درجات علوی کے مہاتما خواہ وہ کسی مذہب ، کسی ملک یا کسی زمانہ کے کیوں نہ ہوں ان کا اپدیش نہ صرف تمام عالم کے لئے ساجھا ہو تا ہے بلکہ ایک ہی ہوتا ہے۔