"سی پارہء دل" خواجہ حسن نظامی کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ جس میں خواجہ حسن نظامی صاحب کے متنوع خیالات اور ہمہ جہت شخصیت کے رنگ نمایاں ہیں۔یہ مضامین اخلاقی نہیں لیکن ان میں اخلاقیات اور تصوف کے عکس روشن ہیں۔کہیں معاشرتی مسائل، تو کہیں تخئیل کی اڑان، کہیں شگفتگی تو کہیں سرد مہری ،کہیں سادگی تو کہیں روانی،کہیں سیاسی مباحث تو کہیں ادبی اور کہیں مختصر تو کہیں طوالت گویا ہر مضمون خواجہ صاحب کی مختلف دلی کیفیات کی ترجمانی کررہا ہے۔یہی سبب ہے کہ خواجہ صاحب کی ہر تحریر میں سیاسی، سماجی، تہذیبی و ثقافتی پہلوخود بہ خود روشن ہوجاتے ہیں۔ اس کتاب کا مطالعہ خواجہ حسن نظامی کے شگفتہ اسلوب اور تخئیل کی پرواز سے متعارف کرواتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets