نظام الدین اولیاء ہندوستان کی معروف صوفی شخصیت ہیں۔ چشتیہ سلسلہ کی ایک مضبوط کڑی کی حیثیت سے آپ کو یاد کیا جاتا ہے۔ آپ کی ولادت بدایوں شہر میں ہوئی تھے آپ وہاں سے مہاجرت کر کے دہلی میں مقیم ہو گئے تھے اور یہیں پر رہ کر آپ نے دعوت و ارشاد کا کام شروع کیا۔ اور پھر آپ نے دہلی میں اصلاحی کام شروع کیا اور لوگوں کے دلوں میں بسنے لگے۔ آپ بادشاہوں کے دربار سے ہمیشہ دور رہے مگر ان کی بارگاہ میں بادشاہ ہمیشہ آتے رہے اور بعض مواقع ایسے بھی آئے کی آپ کی شہرت اور عوام میں آپ کی مقبولیت کو دیکھ کر بادشاہوں کو یہ خطرہ محسوس ہونے لگا کہ کہیں ان کی حکومت خطرے میں نہ پر جائے اور انہوں نے آپ کو دہلی چھوڑنے کا حکم دے دیا مگر آپ کے قدم ان حالات میں بھی ثابت رہے اور آپ اپنی جگہ سے نہیں گئے۔ اس کتاب میں آپ کی تمام زندگی کو خلیق احمد نظامی نے تحریر کیا ہے۔ حسن نطامی ان مصنفین میں سے ہیں جن کا قلم ایک سند کی حیثیت رکھتا ہے۔