زیر نظر کتاب دراصل ترکمانستان کا ایک قسم کا مونوگراف ہے جس میں مصنف نے وہاں کے عوام، سیاسی و سماجی حالات، معیشت اور زرعی حالات کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ حالانکہ مصنف کا خود کا بیان ہے کہ وہ اس میں تکمیل اور جامعیت کا دعوی نہیں کرتا لیکن پھر بھی اس نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ جو یہ دکھا سکے کہ زار کے زمانے کے اس پچھڑے ہوئے خطے کو ایک خوشحال سوویت ریپبلک میں کیسے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ترکمانستان کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے مصنف نے یہ دکھایا ہے کہ یہ خطہ بھی اب سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے کافی ترقی کر رہا ہے۔ جہاں کل تک ریگستان اور گھسیالے میدان تھے اب وہاں نئی بستیاں بس رہی ہیں۔ کسی بھی قاری کو اگر ترکمانستان پرریسرچ کرنی ہو تو یہ کتاب بنیادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔