جنگ آزادی میں ہندوستان کے کچھ شہروں نے بہت ہی شدت کے ساتھ حصہ لیا تھا اور 1857 ء کی جنگ آزادی میں جو سب سے زیادہ نقصان ہوا وہ یقینی طور پر مسلمانوں کا جان و مال تھا۔ اس میں شہر مرادآباد کی سرگرمی پیش پیش تھی اور ان میں سے بہت سے لوگ شہید کر دئے گئے ۔ انہیں میں سے ایک شہید وطن صوفی انبا پرشاد تھے جن کے احوال اس کتاب میں شامل ہیں اور دیگر شہیدان وطن کا بھی ذکر اس کتاب کا حسن ہیں۔