شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری نہ صرف امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں میں جذبہ ایمان کو بیدار کرنے میں اہم ہے بلکہ قومی یکجہتی اور قدیم ہندوستانی تہذیب کی بازیافت ہے۔اقبال نے اپنی شاعری کی ابتدائی دور ،جو 1901ء سے لے کر 1905ء تک کے عرصہ پر محیط ہے ،حب وطن اور قومی اتحاد کے موضوع پر زیادہ نظمیں کہی تھی۔جن میں ہمالیہ،پرندے کی فریاد، صدائے درد ،تصویر درد، ترانہ ء ہندی اور ہندوستانی بچوں کا قومی گیت"اور اقبال کی معرکتہ الآرا نظم "نیا شوالہ" شامل ہیں۔پیش نظر نظم "مسلمانوں کا قومی گیت "ہے۔جو حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبے سے معمور ہے۔