Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

संस्करण संख्या : 001

प्रकाशन वर्ष : 1980

पृष्ठ : 436

सहयोगी : ख़ानक़ाह मुनीमिया क़मरिया

तारीख-ए-दावत-ओ-अज़ीमत

पुस्तक: परिचय

بیسویں صدی پر محیط عالم اسلام نے جن بلند مرتبہ علمائے دین، جید محققین اور مؤ رخین کو پیدا کیا ان میں سے ایک مفکر اسلام علی میاں ندوی ہیں۔ مولانا اسلامی علوم و فنون کے عظیم ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ اردو او ر عربی زبان کے ادیب بھی رہے ہیں۔ مولانا کو دنیا کے متعدد ممالک کی سیاحت کا موقع ملا، اس درمیان انہوں نے عالم اسلام کو خصوصی طور پر بہت قریب سے دیکھا۔ عرب ممالک میں بہت ہی زیادہ مقبولیت کے ساتھ سنے گئے۔ الغرض بیسویں صدی پر محیط جید علماء کے فہرست میں آپ سر فہرست ہیں۔ آپ کی بے شمار کتابیں اپنی نظیرنہیں رکھتیں۔ ان ہی میں سے ایک کتاب’’تاریخ دعوت و عزیمت‘‘ ہے۔ اس کی شروعات ایک خطبہ سے ہوتی ہے جس کا عنوان ہے ’’اصلاح و تجدید کی تاریخ اور اس کی اہم شخصیتیں۔‘‘ جب اس اجمال کی تفصیلی اشاعت کا ارادہ کیا گیا تو یہ مقالہ چار جلدوں پر محیط اس کتاب کی شکل میں سامنے آیا ۔ یہ چوتھی جلد ہے جس میں مجدد الف ثانی کی سوانح حیات، ان کا عہد و ماحول، ان کے سلسلے کے مشائخ کا اپنی بعد کی صدیوں پر گہرا اثر اور ان کی اصلاحی و تربیتی خدمات کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا ہے۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए