یوں تو تصوف کے موضوع پر بے شمار کتب لکھی گئیں جن میں تصوف کے مبادیات اور اس کے مباحث کو موضوع بنایا گیا۔ مگر ایسی کتابیں کم ہیں جن میں تصوف کا دیگر مذاہب سے تقابل کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں تصوف کو یونانی، ہندوستانی، اسلامی اور دیگر عقائد کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اس میں زیادہ تر فارسی زبان کے صوفیانہ کلام سے استفادہ کیا ہے۔