یہ کتاب ہند و پاک کے صوفیہ کے احوال پر مشتمل ہے جس میں برصغیر کے اولیاء کرام کا تذکرہ اور ان کے حالات کو اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے جو معین الدین اجمیری کے ذکر پاک سے شروع ہوتا ہے اور سرمد شہید کے ذکر پر ختم ہوتا ہے۔ اس میں سیکڑوں صوفیہ کا تذکرہ شامل ہے جو تصوف سے شغف رکھنے والوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔